← جانِ جہاں
1
چمکتی شمعِ نبی ﷺ کی جو شاہراہیں ہیں
اُنہی کی دید کو بے تاب یہ نگاہیں ہیں
2
نبی ﷺ کے چاہنے والے ہیں رات دِن شاداں
عَدُوّ کے لب پہ دھواں ہے مُدام آہیں ہیں
3
بنفیضِ صلّی علیٰ دِل میں راحتیں ہیں مکیں
محبّتوں سے بھری یادیں اور چاہیں ہیں
4
بہارِ گُل ہو کہ قوسِ قزح کا رنگِ جمال
نبی ﷺ کے نُور کی دِلکش یہ بارگاہیں ہیں
5
عجیب مشغلوں میں معرفت کے ہیں طالب
کہ خالی اب تو محبّت سے خانقاہیں ہیں
6
خُدا کے واسطے اِک چشمِ لُطف اے آقا!
لیاقتیں نہ رہیں اور نہ دستگاہیں ہیں
7
فقَط طہارتِ دِل چاہیے یہاں ساؔجِد
عَبث تجائیں⚠️ ہیں بے فائدہ کلاہیں ہیں