جانِ جہاں

جو اہلِ بیت کا دل سے نیاز مند ہوا

بجھوں⚠️ اہلِ وفا میں وہ سر بلند ہوا

حبیبِ حق کے وسیلے سے مغفرت مانگیں

درِ کشادہ کبھی عفو کا نہ بند ہوا

جو آندھیاں تھیں غموں کی وہ جٹ⚠️ گئیں یکسر

جو زہر تھا وہ نبی ﷺ کے کرم سے قند ہوا

ہر ایک قول نبی ﷺ کا ہے سرخوشی کی نوید

ہر ایک فعل شریعت کا مُوتمند⚠️ ہوا

محمّد ﷺ عربی محلِ⚠️ جہاں کی جاں ہے

خدا کو سب سے زیادہ وہی پسند ہوا

نثار اُس کے مقدّر پہ ہے جہاں کی خوشی

محبّت شہِ دیں ﷺ میں جو درد مند ہوا

لبوں پہ جب سے صلوٰۃ و سلام ہے ساجدؔ

کبھی نہ دل کو مرے صدمہ و گزند ہوا