← جانِ جہاں
1
آمد پہ اُن کی روشنی کا باز در ہوا
عالَم کی نعمتوں سے ہر اِک بہرہ ور ہوا
2
واصِل جو آپ ﷺ سے ہوا وہ بخت ور ہوا
اُن سے جو دُور دُور رہا، دربدر ہوا
3
جو دشت تھا وہ کیں⚠️ قدم سے بِہِشت ہے
ظاہر ہر ایک شاخ سے شیریں ثمر ہوا
4
اُن کا فقیر ہے پہ سالارِ باوقار
اُن کا غلام امیرِ جہاں، تاجور⚠️ ہوا
5
کو چے میں مُصطفٰؐے ﷺ کے ستاروں کا ہے ہجوم
پہنچا جو اُن کی بزم میں رنگِ قمر ہوا
6
آلِ عبا کی شان کا ہمسر کوئی نہیں
یہ خاندانِ قُدس نِشاں، نامور ہوا
7
ساؔجِد غم و الَم کی ہوئیں جب بھی یورشیں
نامِ امیرِ اہلِ⚠️ ﷺ مِری سپر ہوا