← جانِ جہاں
مہ و خورشید و سرو و گل، برائے سرو و عالم ﷺ
زمیں سے عرش تک ہر شے فدائے سروِ عالم ﷺ
اذانوں میں سائل⚠️ دے نبی ﷺ کا نام ہر جانب
جہاں بھر میں ہے لہراتا، لوائے سروِ عالم ﷺ
نگلمِ⚠️ ذاتِ حق دستِ خدا ہے دستِ پیمبر ﷺ
حقیقت ہے، صدائے حق ندائے سروِ عالم ﷺ
کبھی جو دشت و ویراں تھے وہی اب خلدِ جاں افزا
بدل دے رات کو دن میں دعائے سروِ عالم ﷺ
رسول اللہ ﷺ کا ہر قول، فرمانِ خداوندی
رضائے حق تعالیٰ ہے رضائے سروِ عالم ﷺ
مقامِ مصطفیٰ ﷺ سرِّ نہاں ہے ذاتِ مطلق کا
نہیں معلوم اِنس و جاں کو جائے سروِ عالم ﷺ
نبی ﷺ کی ذات ساجدؔ کعبۂ دل، قبلۂ جاں ہے
رہے اکسیرِ اعظم، خاکِ پائے سروِ عالم ﷺ