جانِ جہاں
1

تذکرہ کیسے ہو اُس کے طالعِ بیدار کا

دِل سے وارفتہ ہوا جو احمدِ مُختار ﷺ کا

2

گُنبدِ خضریٰ کی ہیں ٹھنڈی بہاریں دلکشا

جاں فِزا نقشہ ہے کیسے کے⚠️ در و دیوار کا

3

شاہراہیں کہکشاؤں کی ہیں صورتِ پہ ضِیا

حسنِ طرف ہے نبی ﷺ کے شہرِ گُلزار کا

4

حاضری دیتے ہیں ذر پر آپ ﷺ کے اس ملک

ذِکرِ عرش و فرش پر ہے آپ ﷺ کے دربار کا

5

رحمت لِلعالَمین ہے ذاتِ محبوبِ خُدا

شَرق سے تا غَرب سایہ رحمتِ سرکار ﷺ کا

6

جنتی تیزی سے سفرِ مِعراج کی شب ملے ہوا

ہو نہیں سکتا کوئی اندازہ اُس رفتار کا

7

اُن کے گیسوئے معنبر کی ہے خُوشبو دَہر میں

نُور ہر سُو ساؔجِد اُن کے ہے رُخِ⚠️ نوبار⚠️ کا