جانِ جہاں

دیدارِ حق تعالیٰ، دیدارِ مصطفیٰ ﷺ ہے

حرف و بیانِ یزداں، گفتارِ مصطفیٰ ﷺ ہے

جس کے در و دریچۂ قدسی ادب سے جھومیں⚠️

اونچا جہاں میں سب سے دربارِ مصطفیٰ ﷺ ہے

خورشید و ماہ و انجم ہیں آپ ﷺ کے پجکاری⚠️

دن ہو کہ رات، تاباں رخسارِ مصطفیٰ ﷺ ہے

حیرت سے گل کے جلوے حوراں خلد دیکھیں

صد غیرتِ جناں یہ گلزارِ مصطفیٰ ﷺ ہے

مرتے نصیب والے وحدت کی جھس⚠️ پریں⚠️

کیا پُر نجوم ہر دم بازارِ مصطفیٰ ﷺ ہے

خوشبوئے خُلق اُن کی پھیلی ہے چار جانب

تفسیرِ وحی یزداں کردارِ مصطفیٰ ﷺ ہے

ساجدؔ کریم کا ہے فضل و کرم یہ سارا

دیوانِ مرا⚠️ بیانِ اسرارِ مصطفیٰ ﷺ ہے