← جانِ جہاں
پتھر اگر پکاریں آئے، نادوا⚠️ نہیں
اللہ کے رسول ﷺ پر جو دل فدا نہیں
شامل نہیں ہے جس میں تحیّات اور صلوٰۃ
مقبولِ بارگاہِ خدا وہ دعا نہیں
دیدِ رسولِ پاک ﷺ کی ہے آرزو مجھے
مجھ کو ملے بہشت مرا مدّعا نہیں
بے واسطہ خدا سے نبی ﷺ کا ظہور ہے
شاہِ رسل ﷺ کی ذات، خدا سے جدا نہیں
اُن کے بغیر کوئی بھی ہوتا نہیں وجود
ارض و سما کی روشنیں اُن کے سوا نہیں
کہتے ہیں سرخوشی سے نعتِ رسول ﷺ ہے
ذکرِ خدا ہے دل کا سکوں، کمیا⚠️ نہیں
ساجدؔ ابھی یہ شوق ترے دل کا خام ہے
تیری فغاں ہے بے اثر، نالہ رسا نہیں