جانِ جہاں

خالق کی تخلیق ہے یہ تنویرِ نبی ﷺ کی

ہے قوّتِ حق، طاقتِ تسخیرِ نبی ﷺ کی

یہ وحیِ خدا پاک ہے تقریرِ نبی ﷺ کی

اللہ کی تدبیر ہے، تدبیرِ نبی ﷺ کی

اللہ نے بخشے ہیں اُنہیں کوثر و تسنیم

کہتے ہیں ہے خلد ہے جاگیرِ نبی ﷺ کی

ایمان کے سرمایے کی وہ خیر مٹائے

کرتا نہیں ہے دل سے جو توقیرِ نبی ﷺ کی

جس سر پہ چلی برق کی مانند بگڑی⚠️ ہے

ہے تیغِ قضا اصل میں شمشیرِ نبی ﷺ کی

جس خاک سے مل جائے، بنارے⚠️ اسے اکسیر

اس خاکِ مدینہ میں ہے تاثیرِ نبی ﷺ کی

الٹیں⚠️ اسے توڑ دے، ممکن نہیں ساجدؔ

مضبوط ہے الفت کی یہ زنجیرِ نبی ﷺ کی