← جانِ جہاں
1
خالِق کی تخلیق ہے یہ تنویرِ نبی ﷺ کی
ہے قوّتِ حق، طاقتِ تسخیرِ نبی ﷺ کی
2
یہ وحیِ خُدا پاک ہے تقریرِ نبی ﷺ کی
اللہ کی تدبیر ہے، تدبیرِ نبی ﷺ کی
3
اللہ نے بخشے ہیں اُنہیں کوثر و تسنیم
کہتے ہیں ہے خُلد ہے جاگیرِ نبی ﷺ کی
4
ایمان کے سرمایے کی وہ خیر مٹائے
کرتا نہیں ہے دِل سے جو توقیرِ نبی ﷺ کی
5
جس سر پہ چلی برق کی مانند بگڑی⚠️ ہے
ہے تیغِ قضا اصل میں شمشیرِ نبی ﷺ کی
6
جس خاک سے مل جائے، بنارے⚠️ اسے اِکسیر
اس خاکِ مدینہ میں ہے تاثیرِ نبی ﷺ کی
7
الٹیں⚠️ اسے توڑ دے، ممکِن نہیں ساؔجِد
مضبوط ہے اُلفت کی یہ زنجیرِ نبی ﷺ کی