← جانِ جہاں
جس گھڑی نعت سے رنگین ورق ہوتا ہے
پھول کا چہرہ اسے دیکھ کے فق⚠️ ہوتا ہے
ذاتِ اللہ سے ہے، ذاتِ نبی ﷺ کی موجود
نورِ رخسارِ نبی ﷺ جلوۂ حق ہوتا ہے
آپ ﷺ کے حکم کا پابند ماہ و گردوں
اک اشارے سے شقِ⚠️ دیں ﷺ کے دوشخ⚠️ ہوتا ہے
ایک ہیں ذاکر و مذکور، نہیں غیر کوئی
خود کو جو بھولے، اسے یادِ حق ہوتا ہے
دیکھ کر شخِ⚠️ پیمبر کی، عدو کو اب بھی
سر سے تا ناخن پا جاری عرق ہوتا ہے
یاد آتی ہے مدینے کی وہ جاں بخش بہار
جب عیاں پیشِ نظر رنگِ شفق ہوتا ہے
اثرِ نعتِ نبی ﷺ، دل کو یقیں ہے ساجدؔ
عرش اور فرش سے تا بخت⚠️ ملتقی⚠️ ہوتا ہے