← محرابِ جاں
1
صورتِ دریا رواں نعمت رسُولِ اللہ کی
عام ہے آفاق پر رحمت رسُولِ اللہ کی
2
ہے غلامانِ نبیؐ کی شان عالَم میں بھلا⚠️
ہے جہاں میں فتحِ اُمّتِ رسُولِ اللہ کی
3
ہیں سلامی کو کھڑے وہاں اور انبیا
اللہ اللہ شان اور شوکت رسُولِ اللہ کی
4
بٹ رہا ہے اُن کا فیضانِ کرم شام و سحر
ختم ہوتی ہی نہیں دولت رسُولِ اللہ کی
5
انبیا پر ہے شرف اُن کا نمایاں منکشف
انبیا کرتے ہیں سب عِزّت رسُولِ اللہ کی
6
درگزر کرنا چھپانا دوسروں کے عیب کو
ہے خطا کو بخشنا عادت رسُولِ اللہ کی
7
رات دِن ساؔجِد کے ہونٹوں پر ہے یہ حرفِ دُعا
اے خُدا! کر دے عطا اُلفت رسُولِ اللہ کی