← محرابِ جاں
1
نعت ہم محبوبِ عالَم کی سناتے جائیں گے
بزمِ میلادِ نبیؐ گھر گھر سجاتے جائیں گے
2
مرحبا جائیں گے جس جانِب غلامانِ نبیؐ
رحمتِ باری کے وہ دریا بہاتے جائیں گے
3
کیف آ گئیں شہر کی شامیں بسیں⚠️ کی روح میں
اور سویرے جاں فِزا دِل میں سماتے جائیں گے
4
اے خوشا جھونکے ہوائے رہگزارِ شاہ کے
بند غنچے آرزوؤں کے کھلاتے جائیں گے
5
آئیں گے جس راستے سے اُن کی یادیں اور خِیال
جان اور دِل کے گلی کوچے بساتے جائیں گے
6
تَذکِرے اُن کے جمال و حسن کے ہے ساختہ⚠️
نقشِ دِل پر اُن کی اُلفت کا جماتے جائیں گے
7
آج ہم ساؔجِد کریں گے نعت خوانی رات بھر
جام پر جامِ مِدحت کا لٹاتے جائیں گے