← محرابِ جاں
1
مشکل ہے سنگلاخ بہت راہ لے خبر
تنہا ہوں بے نَوا ہوں میں اے شاہ! لے خبر
2
ذاتِ خُدا کے آپ ہی مظہر ہیں یا نبیؐ!
منزِل مِری ہے آپ کی درگاہ لے خبر
3
نعمت عطا کریں مجھے بھی شرحِ صدر کی
آسرار سے ہو دِل مِرا آگاہ لے خبر
4
کب دور ہوں گے حَسرت و حِرماں و رنج و غم
شام و سحر ہے لب پہ مِرے آہ لے خبر
5
پَیکرِ تمام حسن کا محبوبِ کائنات
مظہرِ جمالِ ذات کا اے ماہ! لے خبر
6
ہے جاں مِری صدمۂ ہجراں سے بے قرار
پیوست دِل میں ہے غمِ جانگاہ لے خبر
7
ساؔجِد کا اور مُونِس و غمخوار کون ہے
میرے انیس جان و دِل اللہ لے خبر