← محرابِ جاں
حق کی نظر سے حق کی زیارت نصیب ہو
روشن حقیقتوں کی حقیقت نصیب ہو
رہبر ہو زندگی کا مری اُسوۂ رسول
اللہ کے نبی کی اطاعت نصیب ہو
ہر دم نظر میں ہو مری نظارۂ جمال
ہر لحظہ دل کو وصل کی راحت نصیب ہو
حاصل ہوں دو جہاں کی مجھ کو مسرّتیں
مل علیٰ ذرا کی جو رحمت نصیب ہو
قرباں میں خوشی سے کروں ہر عزیز شے
قسمت سے گر رسول کی نسبت نصیب ہو
در پہ حبیبِ پاک کے ہو حاضری مدام
ربِّ جہاں کی خاص عنایت نصیب ہو
ساجدؔ ہو مہر و ماہ سے تابندہ تر نصیب
ورد درود مجھ کو یہ کشفت⚠️ نصیب ہو