محرابِ جاں
1

حق کی نظر سے حق کی زیارت نصیب ہو

روشن حقیقتوں کی حقیقت نصیب ہو

2

رَہبَر ہو زِندگی کا مِری اُسوۂ رسُول

اللہ کے نبی کی اِطاعَت نصیب ہو

3

ہر دم نظر میں ہو مِری نظارۂ جمال

ہر لحظہ دِل کو وَصل کی راحَت نصیب ہو

4

حاصل ہوں دو جہاں کی مجھ کو مسرّتیں

مل علیٰ ذرا کی جو رحمت نصیب ہو

5

قُرباں میں خُوشی سے کروں ہر عزیز شے

قِسِمت سے گر رسُول کی نِسبت نصیب ہو

6

در پہ حبیبِ پاک کے ہو حاضری مُدام

ربِّ جہاں کی خاص عِنایَت نصیب ہو

7

ساؔجِد ہو مہر و ماہ سے تابندہ تر نصیب

وِرد درود مجھ کو یہ کشفت⚠️ نصیب ہو