← نور و سرور
بسا جِس کے دل میں حرمِ آپؐ کا
خصوصی ہے اِس پر کرمِ آپؐ کا
عنایت، نوازش، اُفق تا اُفق
ہے لطف و عطا بے یَمِ آپؐ کا
وہاں ہر گھڑی آپؐ کی بات ہے
یہاں ذکر ہے دمبدم آپؐ کا
جہاں سارا جاگیر ہے آپؐ کی
عرب آپؐ کا ہے عجم آپؐ کا
نہیں صرف اپنوں ہی شفقتیں
ہے اغیار پر بھی تکرم آپؐ کا
فرشتوں نے پُوئے قدمِ آپؐ کے
سرِ عرش چمکا علمِ آپؐ کا
خدا مجھ کو ساجد کو توفیق دے
کروں تذکرہ میں رقمِ آپؐ کا