نور و سرور
1

بسا جِس کے دِل میں حرم آپؐ کا

خصوصی ہے اِس پر کرم آپؐ کا

2

عِنایَت، نَوازِش، اُفق تا اُفق

ہے لُطف و عطا بہ یَمِ آپؐ کا

3

وہاں ہر گھڑی آپؐ کی بات ہے

یہاں ذِکر ہے دمبدم آپؐ کا

4

جہاں سارا جاگیر ہے آپؐ کی

عرب آپؐ کا ہے عجم آپؐ کا

5

نہیں صرف اپنوں پہ ہی شفقتیں

ہے اغیار پر بھی کرم آپؐ کا

6

فرشتوں نے چُومے قدم آپؐ کے

سرِ عرش چمکا عَلم آپؐ کا

7

خُدا مجھ کو ساؔجِد یہ توفیق دے

کروں تذکرہ میں رقم؟ آپؐ کا