← نور و سرور
1
اُن سے جو فیض یاب ہوتے ہیں
آدمی لاجواب ہوتے ہیں
2
دِل ہیں جو اُن کے نُور سے روشن
وہ حسین ماہتاب ہوتے ہیں
3
جو بھی منظور اُس نظر کے ہیں
حق کا وہ انتخاب ہوتے ہیں
4
ہاتھ اُن کا ہے ہاتھ پر جن کے
وہ سدا کامیاب ہوتے ہیں
5
نُور ہوتا نہیں ہر اِک جلوہ
بعض دریا سُراب ہوتے ہیں
6
جن میں شامِل نہیں ہے یادِ نبیؐ
ایسے لمحے عذاب ہوتے ہیں
7
بخت جن کے بُلند ہیں ساؔجِد
واصفِ آنجنابؐ ہوتے ہیں