← نور و سرور
شاہؐ کی اُن سے قربتیں ہیں بہت
جن کو اُن سے محبتیں ہیں بہت
اُن کی نسبت کا ہے جواب کہاں
یُوں تو کہنے کو نسبتیں ہیں بہت
جب سے لب پر ہے آنجنابؐ کا نام
رنج و غم سے فراختیں ہیں بہت
ہے خوشی نام اُن کے جلووں کا
نام کو یُوں تو راحتیں ہیں بہت
میں نے مانا گناہگار ہوں میں
میری بخشش کو رحمتیں ہیں بہت
ذکر کن کن نوازشوں کا کریں
آپؐ کی ہم یہ شفقتیں ہیں بہت
چاہتا ہے اُنہیں خدا ساجد
شاہؐ کی جن کو چاہتیں ہیں بہت