نور و سرور
1

شاہؐ کی اُن سے قربتیں ہیں بہت

جن کو اُن سے محبتیں ہیں بہت

2

اُن کی نِسبت کا ہے جواب کہاں

یُوں تو کہنے کو نسبتیں ہیں بہت

3

جب سے لب پر ہے آنجنابؐ کا نام

رنج و غم سے فراختیں ہیں بہت

4

ہے خُوشی نام اُن کے جلووں کا

نام کو یُوں تو راحتیں ہیں بہت

5

میں نے مانا گناہگار ہوں میں

میری بَخشِش کو رحمتیں ہیں بہت

6

ذِکر کن کن نَوازِشوں کا کریں

آپؐ کی ہم یہ شفقتیں ہیں بہت

7

چاہتا ہے اُنہیں خُدا ساؔجِد

شاہؐ کی جن کو چاہتیں ہیں بہت