← نور و سرور
1
نُور اللہ کا جلوت اُن کی
حق کی اِمداد اِعانت اُن کی
2
کوئی دمساز نہ مُونِس ہو گا
کام آئے گی شفاعت اُن کی
3
زِیست کا اپنی یہی حاصل ہے
پِیرَوی اُن کی اِطاعَت اُن کی
4
حرمِ حق میں وہ آباد ہُوا
ہے میسّر جسے قُربت اُن کی
5
ذرہ ذرہ ہے کرم سے سیراب
وہ سَمُندر ہے سخاوت اُن کی
6
ہے تبسم ہی تبسم وہ مزاج
پیار ہی پیار طبیعت اُن کی
7
اُن کی باتیں ہیں رسیلی ساؔجِد
اور ہی کچھ ہے حَلاوَت اُن کی