← نور و سرور
1
پَیکر جب آیا سامنے یزداں کے نُور کا
ہر دِل میں کھِل گیا چَمنِستاں سُرور کا
2
بُوجہل کی سِرِشت میں تھیں ظُلمتیں نِہاں
ممکِن نہ تھا وہ دیکھتا نظّارہ نُور کا
3
بہرِ قبولِ عرض وسیلہ اُنھیں کریں
دروازہ وا ہے رحمتِ ربِّ غفور کا
4
اَنوارِ حق میں دُھل گئی ساری یہ کائنات
وقت آیا جب خُدا کے نبیؐ کے ظہور کا
5
دامَن مِری مراد کا رحمت نے بھر دیا
جب بھی پڑھا قصیدہ جمالِ حضورؐ کا
6
اُن کے کمال و حُسن کی باتیں مجھے سنا
قصہ نہ چھیڑ بخت و غِلمان و حور کا
7
ساؔجِد مجھے یقین ہے وہ بخشوَائیں گے
کیوں دِل میں خوف کیجئے یومِ نُشور؟ کا