نور و سرور
1

شاہؐ کے آستاں کی بات کریں

حُسن کے آسماں کی بات کریں

2

جِس کے جَلوے ہیں خُلد کی رونق

اُس رُخِ ضوفشاں کی بات کریں

3

لب پہ دائم نبیؐ کا نام رہے

راحَتِ جاوِداں کی بات کریں

4

ذِکرِ سرو و سمن ہے لا حاصل

حاصلِ دو جہاں کی بات کریں

5

جِس کا دِیدار ‘ دیدِ حق ‘ برحق

حق کے اِس تَرجُماں کی بات کریں

6

ہے تجلّیِ خُدا کی جِس کا وجود

اُس حقیقت نِشاں کی بات کریں

7

ذِکرِ دُنیا فریب ہے ساؔجِد

نُورِ ربِّ جہاں کی بات کریں