نور و سرور
1

پیشِ نظر جہاں کا ہو سُلطان رات دِن

اُن کا کرم ہو ہر گھڑی ہر آن رات دِن

2

اُس بارگاہِ پاک میں لُٹتا ہے عام نُور

بٹتا ہے عامِ ذاتِ کا عِرفان رات دِن

3

اللہ کا حبیبؐ ہے مولائے کائنات

آفاق پر ہے آپؐ کا احسان رات دِن

4

قُدسی درِ جَنابِ رِسالت مآب پر

بن کر کھڑے ہیں با ادب دربان رات دِن

5

یا ربِّ! نبیؐ کا شوقِ فَراواں نصیب ہو

روشن رہے یہ دِل مِرا یہ جان رات دِن

6

خِدمت میں اُن کی میں رہوں مشغول ہر گھڑی

آتے رہیں رسُولؐ کے مہمان رات دِن

7

ساؔجِد نبیؐ کی یاد میں محفِل جمی رہے

ہوں محوِ نعت اُن کے ثناخوان رات دِن