نور و سرور

غلامیٔ شاہؐ دوراں خدا نصیب کرے

رہے امیرِ رسولاتؐ خدا نصیب کرے

فیوضِ علمِ لدن کے اِسی مضمر ہیں

رسولِؐ پاک کا عرفاں خدا نصیب کرے

میں اُن کے شہر کے ہر راستے کو چوموں گا

مجھے بھی سیرِ گلستاں خدا نصیب کرے

ترس گئی ہیں نگاہیں رُخِ منوّر کو

غمِ شدید کا درماں خدا نصیب کرے

جنابِ حق سے عطا ہو تو ہمیں بھی سوزِ بلالؑ

گدازِ بوذرؓ و سلمانؓ خدا نصیب کرے

نبیؐ کی آل رہے مجھ پہ مہرباں دائم

محبتِ شاہِؐ جیلاں خدا نصیب کرے

بوقتِ مرگ ہو ساجد نظر میں رُوئے نبیؐ

ہمیں بھی دولتِ ایماں خدا نصیب کرے