← نور و سرور
یہ تسکینِ جاں، دل کی راحت ہے جو بھی
یہی ہے چشمِ عنایت ہے جو بھی
ہے اُن کی عنایت، ارادت ہے جو بھی
ہے اُن کی نوازش، محبت ہے جو بھی
یہ سب شادمانی یہ سب کامرانی
ہے سب کچھ انہی کی بدولت ہے جو بھی
یہ اُن کا کرم ہے یہ اُن کی عطا ہے
شگفتہ مرے دل کی حالت ہے جو بھی
نظرِ اُن کی کرنا مرا اُن پہ مرنا
یہ ساری خدا کی رحمت ہے جو بھی
خدا اور نبیؐ میں ہے قربت کہاں تک
خدا جانتا ہے یہ حقیقت ہے جو بھی
میں کیا ہوں، ہے اوقات کیا میری ساجد
بفیضِ نبیؐ ہے یہ عزت ہے جو بھی