← نور و سرور
1
یہ تَسکینِ جاں ‘ دِل کی راحَت ہے جو بھی
یہی ہے چشمِ عِنایَت ہے جو بھی
2
ہے اُن کی عِنایَت ‘ ارادت ہے جو بھی
ہے اُن کی نَوازِش ‘ محبت ہے جو بھی
3
یہ سب شادمانی یہ سب کامرانی
ہے سب کچھ اُنہی کی بدولت ہے جو بھی
4
یہ اُن کا کرم ہے یہ اُن کی عطا ہے
شِگُفتہ مِرے دِل کی حالت ہے جو بھی
5
نظر اُن کی کرنا مِرا اُن پہ مرنا
یہ ساری خُدا کی رحمت ہے جو بھی
6
خُدا اور نبیؐ میں ہے قربت کہاں تک
خُدا جانتا ہے یہ حقیقت ہے جو بھی
7
میں کیا ہوں ‘ ہے اوقات کیا میری ساؔجِد
بفیضِ نبیؐ ہے یہ عزت ہے جو بھی