نور و سرور
1

چشم اُن کی جب مِہرباں ہو گی

زِندگی خوب شادماں ہو گی

2

وہ جبیں عرش کا نِشاں ہو گی

اُن کا جو سنگِ آستاں ہو گی

3

سامنے اُن کے میری خاموشی

میرے حالات کی زُباں ہو گی

4

حشر کے دِن نبیؐ کی ذاتِ کریم

رحمتِ حق کی سائباں ہو گی

5

دیدِ ہو گی نصیب روضے کی

آرزو دِل کی نغمہ خواں ہو گی

6

حق کے ساتھ اُن کا نام ہو گا فقط

جب فنا رونقِ جہاں ہو گی

7

ناحقیقت شناس ساؔجِد سے

اُن کی توصیف کیا بیاں ہو گی