← نور و سرور
1
چشمِ رحمت کا اِشارا ہو گا
اوج پر اپنا ستارا ہو گا
2
اِک تَوَجُّہ سے ڈھلے گا ہر غم
میرے ہر درد کا چارا ہو گا
3
جب نظر آئے گا نُوری گُنبد
دیدنی حال ہمارا ہو گا
4
جب وہ چہرے سے نِقاب اُلٹیں گے
ہر طرف نُور کا دھارا ہو گا
5
وہ گھڑی کتنی مُبارَک ہو گی
مجھے آنے کا اِشارا ہو گا
6
ہاتھ آئے گی یقیں کی منزِل
وہم سے اپنا کنارا ہو گا
7
حشر کی سخت گھڑی میں ساؔجِد
اُن کی شفقت کا سہارا ہو گا