نور و سرور

چشمِ رحمت کا اِشارا ہو گا

اوج پر اپنا ستارا ہو گا

اک توجہ سے ڈھلے گا ہر غم

میرے ہر درد کا چارا ہو گا

جب نظر آئے گا نُوری گنبد

دیدنی حالِ ہمارا ہو گا

جب وہ چہرے سے نقاب اُلٹیں گے

ہر طرف نُور کا دھارا ہو گا

وہ گھڑی کتنی مبارک ہو گی

مجھے آنے کا اِشارا ہو گا

ہاتھ آئے گی یقیں کی منزل

ونہم سے اپنا کنارا ہو گا ⚠️ [ونہم: شاید "وہ ہم"]

حشر کی سخت گھڑی میں ساجد

اُن کی شفقت کا سہارا ہو گا