← نور و سرور
1
رستۂ حریمِ حُسن کا ہم کو دکھا دیا
اللہ کے حبیبؐ نے حق کا پتا دیا
2
سرکارؐ نے خزانۂ رحمت لُٹا دیا
ذرّے کو چاند ‘ چاند کو سُورج بنا دیا
3
ہر ایک نقش وہم و گُماں کا مٹا دیا
رُوئے نبیؐ نے جلوۂ یزداں دکھا دیا
4
اُن کی نظر سے سنگ بھی آئینہ ہو گیا
اُن کے قدم نے ودَشت کو جنت بنا دیا
5
محتاج کو غنی کیا ‘ مفلس کو بادشاہ
جس سِمت اپنا دستِ نَوازِش بڑھا دیا
6
جو رُوستم کے مارے ہوئے پھر سے جی اُٹھے
گُم کردہ راہ کو رَہِ حق پر لگا دیا
7
پُرسش جو میرے حال کی ساؔجِدکسی نے کی
میں نے نبیؐ کی نعت کا نغمہ سُنا دیا