← نور و سرور
رُوحِ عالم ہیں کونین کی جاں ہیں
آپؐ ساری خدائی کے سلطان ہیں
رونقیں عالمِ قُدس کی ہیں فدا
رفعتیں عرش کی اُن پہ قرباں ہیں
جب سے مائل اِدھر ہے وہ چشمِ کرم
مجھ پہ سب مشکلیں میری آساں ہیں
آپؐ کے نُور سے خُلد کی روشنی
آپؐ فردوس کی شوکت و شان ہیں
آپؐ کا ذکر لاریب ہے جاں فزا
دلِ کے آزار کا آپؐ درمان ہیں
آپؐ نُور خدا، جلوۂ ذات ہیں
تازہ کردوبیاں، فخرِ انسان ہیں
آپؐ کے دم سے ہے شادِ ساجد کا دل
آپؐ ہی اِس کے ایمان کی جان ہیں