← نور و سرور
1
رُخ آپؐ کا کِس درجہ ضیابار ہے خواجہؐ!
مخمور ہے دِل ‘ جاں مِری سَرشار ہے خواجہؐ!
2
خورشید و مہ ومہر جہاں آتے ہیں جھُک کر
در آپؐ کا وہ مطلعِ اَنوار ہے خواجہؐ!
3
اِس خاطِر ناشاد کی قِسِمت ہے مُبارَک
جِس خاطرِ ناشاد کا غم خَوار ہے خواجہؐ!
4
اِک دُنیا محبت میں شب و روز ہے گِریاں
اِک قوم غمِ ہجر میں بیمار ہے خواجہؐ!
5
ہر گوشہ میں برسا ہے عِنایات کا بادل
لُطف آپؐ کا ہر سِمت گُہربار ہے خواجہؐ!
6
نام آپؐ کا خَلوت میں مِرا مُونسِ جاں ہے
یہ نام عِلاجِ دِلِ بیمار ہےخواجہؐ!
7
جِس کیف سے محظوظ ہوئے رُومیؒ وجامیؒ
اِس کیف کا ساؔجِد بھی طلبگار ہے خواجہؐ!