← نور و سرور
1
رُوحِ عالَم ہیں کونین کی جان ہیں
آپؐ ساری خدائی کے سُلطان ہیں
2
رونقیں عالَمِ قُدس کی ہیں فِدا
رفعتیں عرش کی اُن پہ قُربان ہیں
3
جب سے مائل اِدھر ہے وہ چشمِ کرم
مجھ پہ سب مُشکلیں میری آسان ہیں
4
آپؐ کے نُور سے خُلد کی روشنی
آپؐ فِردَوس کی شوکت و شان ہیں
5
آپؐ کا ذِکر لاریب ہے جاں فِزا
دِلِ کے آزار کا آپؐ درمان ہیں
6
آپؐ نُورِ خُدا ‘ جلوۂِ ذات ہیں
نازِ کرّوبیاں ‘ فخرِ انسان ہیں
7
آپؐ کے دم سے ہے شادِ ساؔجِد کا دِل
آپؐ ہی اِس کے ایمان کی جان ہیں