نور و سرور

صلِّ علیٰ ہے شانِ نزالیِ حضورؐ کی

جھُومر ہے عرشِ پاک کا جالیِ حضورؐ کی

قدّی بھی ہیں کھڑے درِ عالیِ جنابِ پر

ہے ساری کائنات سوالیِ حضورؐ کی

چشمِ کرم ہے دشمنِ جاں پر بھی مہرباں

رحمت تمام شانِ جمالیِ حضورؐ کی

غالب ہے سب پہ عظمتِ کردارِ آپؐ کی

اعجاز ہے شگفتۂ مقالیِ حضورؐ کی

ہر طُور بے نظیر ہے ہر طرز بے مثال

ہر بات ہر سخن ہے مثالیِ حضورؐ کی

بعد از خدا جنابِ کا رتبہ بلند ہے

دنیا میں سب سے ذات ہے عالیِ حضورؐ کی

"نُور و سُرور" تحفۂ ساجد قبول ہو

لایا ہے کتنے شوق سے ڈالیِ حضورؐ کی