نور و سرور
1

درِ شاہؐ پر بندۂ زار آیا

غمِ دردِ کلفت کا بیمار آیا

2

فقَط آپؐ کا نام ہے جس کے لب پر

گَدا آپؐ کا شاہِ ابرار آیا

3

ہوا عطر آگیں ‘ فضا نغمہ پیرا

دِل افروز بَطحا کا بازار آیا

4

محبت نہیں جِس میں شاہِؐ رُسُلؑ کی

وہ دِل بزمِ عالَم میں بے کار آیا

5

جو ہے آپؐ کے رُوئے زیبا کا شیدا

درِ پاک پر بہرِ دِیدار آیا

6

نِگاہوں میں گُنبد کی ٹھنڈک سمائی

مُنوّر مُنوّر وہ مینار آیا

7

مسیحائے جاں ساؔجِدِ دِل گرفتہ

جسے ہے محّبت کا آزار آیا