نور و سرور
1

صلِّ علیٰ ہے شان نرالیِ حضورؐ کی

جھُومر ہے عرشِ پاک کا جالی حضورؐ کی

2

قُدسی بھی ہیں کھڑے درِ عالی جَنابؐ پر

ہے ساری کائنات سوالی حضورؐ کی

3

چشمِ کرم ہے دُشمنِ جاں پر بھی مِہرباں

رحمت تمام شانِ جمالی حضورؐ کی

4

غالب ہے سب پہ عظمتِ کردار آپؐ کی

اعجاز ہے شگفتۂ مقالی حضورؐ کی

5

ہر طُور بے نَظِیر ہے ہر طرز بے مِثال

ہر بات ہر سُخن ہے مثالی حضورؐ کی

6

بعد از خُدا جَنابؐ کا رتبہ بُلند ہے

دُنیا میں سب سے ذات ہے عالی حضورؐ کی

7

"نُور و سُرور" تحفۂ ساؔجِد قبول ہو

لایا ہے کتنے شوق سے ڈالی حضورؐ کی