← نور و سرور
کھڑا ہوں در پر سراپا التجا ہوں یا رسولؐ اللہ!
غلامِ کمترین ادنیٰ گدا ہوں یا رسولؐ اللہ!
سہارا ڈھونڈتے بے دست و پا ہوں یا رسولؐ اللہ!
کرم فرمائیے، بے آسرا ہوں یا رسولؐ اللہ!
مرا حالِ زبوں محتاج ہے چشمِ عنایت کا
پریشاں ہوں گرفتارِ بلا ہوں یا رسولؐ اللہ!
مجھے دُوریِ مدینے کی بہت بے چین رکھتی ہے
غمِ رنج و الم میں مبتلا ہوں یا رسولؐ اللہ!
بھکاری آپؐ کا ہوں نام لیوا آپؐ کا آقا!
طلبگارِ عطا، بے نواہوں یا رسولؐ اللہ!
بنامِ غوثِ اعظم میرے دل میں روشنی آئے
میں تاریکی میں مدت سے پڑا ہوں یا رسولؐ اللہ!
میں ساجد نام کا ہوں کامِ ساجد بھی بن جاوں
تری دامن لیے کب سے کھڑا ہوں یا رسولؐ اللہ!