← نور و سرور
پرتوِ ذاتِ بے نشاں ہے رسولؐ
حقِ تعالیٰ کا ترجماں ہے رسولؐ
اُن سے پائیں اماں عدو اُن کے
سارے عالم پہ مہرباں ہے رسولؐ
اُن سے ہیں فیض یاب شاہ و گدا
رحمتِ حق کا سائباں ہے رسولؐ
ذکرِ اُن کا بہت ہی دلکش ہے
مہر و اُلفت کی داستاں ہے رسولؐ
ذاتِ اُن کی ہے برزخِ کبریٰ
خَلق اور حق کے درمیاں ہے رسولؐ
حق تعالیٰ سے وہ نہیں ہے جُدا
ذاتِ کا جلوۂ عیاں ہے رسولؐ
وہ ہیں ساجد انیسِ غمزدگاں
بے نواؤں پہ مہرباں ہے رسولؐ