← نور و سرور
1
سارے عالَم کے لیے آپؐ ہیں رحمت شاہاؐ!
سر بسر نُور ‘ سراپائے محبت شاہاؐ!
2
آپؐ کی یاد ہے سرمایۂ تَسکین ہمیں
آپؐ کا شوق دِل و جاں کی مسرّت شاہاؐ!
3
ذِکر ہے آپؐ کی سیرت کا جہاں سارے میں
بے مِثال آپؐ کی پُر نُور ہے صورت شاہاؐ!
4
سبزِگُنبد کے لیے رہتا ہوں بے چین سدا
ہے مدینے کا مجھے شوقِ زیارت شاہاؐ!
5
وہ زمانے میں ہیں معزّز ہیں ‘ خُدا شاہد ہے
جو تہِ دِل سے کریں آپؐ کی عِزّت شاہاؐ!
6
جِس سے خُوشنود ہو رب اُس کو عطا کرتا ہے
نعمتِ خاص کہ ہے آپؐ کی نِسبت شاہاؐ!
7
حشر کے روز بھی مصروفِ ثَنا ہو ساؔجِد
اِس کے لب پر ہو یُونہی آپؐ کی مِدحت شاہاؐ!