← نور و سرور
نبیؐ سے محبت بڑی چیز ہے
خدا کی یہ نعمت بڑی چیز ہے
بنا دے جو پتّھر کو آئینہ زُو
وہ چشمِ عنایت بڑی چیز ہے
میسّر اگر ہو تو اُس در پہ جا
کہ اُس در سے نسبت بڑی چیز ہے
ہیں احوالِ دل اُس پہ سارے عیاں
یہ نُورِ نبوّت بڑی چیز ہے
ہے دستِ خداوند دستِ نبیؐ
نبیؐ سے ارادت بڑی چیز ہے
دل و جاں کی راحت ہے یادِ نبیؐ
دل و جاں کی راحت بڑی چیز ہے
اِسی سے ہیں ساجد بہاریں کبھی
محمدؐ کی مدحت بڑی چیز ہے