← نور و سرور
1
نبیؐ سے محبت بڑی چیز ہے
خُدا کی یہ نعمت بڑی چیز ہے
2
بنا دے جو پتھر کو آئینہ رُو
وہ چشمِ عِنایَت بڑی چیز ہے
3
میسّر اگر ہو تو اُس در پہ جا
کہ اُس در سے نِسبت بڑی چیز ہے
4
ہیں احوالِ دِل اُس پہ سارے عَیاں
یہ نُورِ نُبُوت بڑی چیز ہے
5
ہے دستِ خُداوند دستِ نبیؐ
نبیؐ سے اَرادت بڑی چیز ہے
6
دِل و جاں کی راحَت ہے یادِ نبیؐ
دِل و جاں کی راحَت بڑی چیز ہے
7
اِسی سے ہیں ساؔجِد بہاریں سبھی
محمدؐ کی مِدحت بڑی چیز ہے