← نور و سرور
1
اے شاہ؟! دِلِ زار پہ رحمت کی نظر ہو
مجھ بے کس و نادار پہ رحمت کی نظر ہو
2
سرکارؐ! گناہوں سے بُرا حال ہے میرا
سرکارؐ! گنہگار پہ رحمت کی نظر ہو
3
کٹتے ہیں شب و روز مِرے دردِ الَم میں
اِس ہجر کے بیمار پہ رحمت کی نظر ہو
4
لُطف مِری سِمت بھی ہو جائے تَوَجُّہ
اِس دیدۂ خُوں بار پہ رحمت کی نظر ہو
5
روشن ہو تو تیرے رُخ کی تجلّی سے مِرا بام
میرے در و دیوار پہ رحمت کی نظر ہو
6
منزِل ہے بہت دُور ، پیادہ میں رواں ہوں
واماندۂ رفتار پہ رحمت کی نظر ہو
7
شائستہ و شُستہ ہو زُباں نعت کی ساؔجِد
میرے لبِ گُفتار پہ رحمت کی نظر ہو