← نور و سرور
1
خَلق کا مدّعا محمدؐ ہیں
جانِ ارض و سما محمدؐ ہیں
2
پرتوِ حُسنِ حق، حبیبِؐ خُدا
شاہدِ دلرُبا، محمدؐ ہیں
3
میرے سرکارِ ، رَہبَرِدوراں
مُرشدِ انبیاؑ، محمدؐ ہیں
4
اُن کے دم سے زمیں کی شادابی
آسمانوں کی ضِیا، محمدؐ ہیں
5
جان ہے جن کے نام پر قُرباں
دِل ہے جن پر فِدا، محمدؐ ہیں
6
اُن کے اخلاق مُو بمُو قرآں
نُورِ حق مرحبا، محمدؐ ہیں
7
وہ ہیں تمام رحمتِ حق، ساؔجِد
اِک وفا کا پتا، محمدؐ ہیں