← نور و سرور
1
کون ایسے سرِ محفِل ہوئے آئے
آپؐ کے کون مقابل ہوئے آئے
2
اے خُدا! میں بھی مدینے پہنچوں
اے خُدا! میری بھی منزِل آئے
3
نہ مگر آیا ابھی شہرِ مراد
سامنے کتنے ہی ساحل آئے
4
اُن کی محفِل میں جو بیٹھے دم بھر
ہو کے اللہ کے واصِل آئے
5
اُن کی شفقت سے یہ آسان ہوئے
کتنے ہی سخت مراحل آئے
6
دیکھتا ہی میں رہوں رُوئے نبیؐ
آرزو کا میری حاصل آئے
7
خوب رُو کون ہے ساؔجِد اُن سا
اَن گِنت حُسنِ شمائل آئے