نور و سرور
1

مصطفٰیؐ مرصّع ادا ‘ اللہ اللہ

وہ پَیکرِ نُورِ الہدیٰ ‘ اللہ اللہ

2

بشانِ اَتَم جلوہ گر ختمِؐ مُرسلؑ

کہاں اُن کا ثانی ہُوا ‘ اللہ اللہ

3

تجلّیِٔ اوّل وہ تنویرِ آخر

وہی ابتدا ‘ انتہا ‘ اللہ اللہ

4

پئے امنِ عالَم وہ تشریف لائے

سکھایا سبقِ خیر کا ‘ اللہ اللہ

5

وہ اعجازِ قدرت ‘ وہ حُسنِ حقیقت

وہ تخلیق کا مُدّعا ‘ اللہ اللہ

6

وہ آنکھیں مُبارَک ہیں ‘ دیکھا جنہوں نے

عَیاں جلوۂ کِبریا ‘ اللہ اللہ

7

دمِ واپسیں میرے لب پر ہو ساؔجِد

ثنائے محترم کی ‘ اللہ اللہ