نور و سرور
1

سیدِ نامور کی بات کریں

اُن کے فیضِ نظر کی بات کریں

2

جن کے ایما پہ شمس لَوٹ آیا

اُن کے شقّ القمر کی بات کریں

3

آئنہ بن گئے جو پتھر تھے

اُس نظر کے اثر کی بات کریں

4

تاجور جِس کے در پہ منگتا ہیں

اُس شہِؐ بحر و بر کی بات کریں

5

جوڑتا ہے جو دِل کے رشتوں کو

اُس حَسِیں شیشہ گر کی بات کریں

6

جِس کے سائے میں ہے جہاں سارا

نُور کے اُس شجر کی بات کریں

7

کھا گئی دِل کو تِیرَگی ساؔجِد

روشنی کے نگر کی بات کریں