نور و سرور

مصطفیٰؐ مرتعِ ادا، اللہ اللہ

وہ پیکرِ نُورِ الہدیٰ، اللہ اللہ

بشانِ اتم جلوہ گر ختمِ مرسل

کہاں اُن کا ثانی ہُوا، اللہ اللہ

تجلّی اوّل وہ تصویر آخر

وہی ابتدا، انتہا، اللہ اللہ

پئے امن عالم وہ تشریف لائے

سکھایا سبقِ خیر کا، اللہ اللہ

وہ اعجاز قدرت، وہ حُسنِ حقیقت

وہ تخلیق کا مُدّعا، اللہ اللہ

وہ آنکھیں مبارک ہیں، دیکھا جنہوں نے

عیاں جلوۂ کبریا، اللہ اللہ

دم واپسیں میرے لب پر ہو ساجد

ثنائے محترم کی، اللہ اللہ