← نور و سرور
1
وہ بادشاہِؐ جن و بشر بے مِثال ہے
صورت میں گو بشر ہے مگر بے مِثال ہے
2
پہلو میں کائنات نظر میں ہے لامَکاں
پہلو ہے بے مثیل نظر بے مِثال ہے
3
سرحد نبیؐ کی شان ہے ماورائے فکر
یہ علم بے نَظِیر ‘ خبر بے مِثال ہے
4
دورِ رسُولؐ کی وہ بہاریں وہ برکتیں
ہر شام لاجواب سحر بے مِثال ہے
5
پتّھر کے دِل سے نُور کا چشمہ اُبل پڑے
سرکارؐ کی نظر کا اثر بے مِثال ہے
6
درپے جو کاٹنے کے تھے اُن پر بھی وہ مُحیط
رحمت کا سایہ دار شجر بے مِثال ہے
7
ساؔجِد نبیؐ کی ذات ہے وابستہ ذاتِ حق
شامِل وہ خَلق میں ہے مگر بے مِثال ہے