← نور و سرور
1
ثانی نبیؐ کا کوئی نہ کوئی مثیل ہے
وہ ربِّ وحدہ ‘ کی حقیقی دلیل ہے
2
اُن کے کرم سے میرے گزرتے ہیں رات دِن
وہ میرا سرپرست ہے میرا کفیل ہے
3
اللہ ‘ اُن کے پَیکرِ نُوری کا وہ جمال
پرتو سے جِس کے صورتِ عالَم جمیل ہے
4
اُن کا کرم ہے بزمِ دِل و جاں کی روشنی
فیضان اُن کا زِندگی کی سلسبیل ہے
5
خالِق ہی جانتا ہے مَقامِ نبیؐ ہے کیا
مَبہُوت و سَرخِیدہ کھڑا جبرئیلؑ ہے
6
اِس عمر مُختَصَر میں کیا کوئی رقَم کرے
رُوداد اُن کے حُسن کی بے حد طویل ہے
7
ساؔجِد بنام سیّدِؐ عالَم درود بھیج
کیسی ہی کیوں نہ تیری طبیعت علیل ہے